مزید خبریں

بیروت کی بندرگاہ پر اناج کے گوداموں کا ایک حصہ منہدم

بیروت (ا نٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر واقع اناج کے گوداموں کاایک حصہ منہدم ہوگیا ۔ یہ وہی گودام ہیں، جنہیں بیروت کی بندرگاہ پراگست 2020ء میں تباہ کن دھماکے میں شدید نقصان پہنچا تھا اوران کا شمالی حصہ کٹ کررہ گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گودام منہدم ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔