مزید خبریں

معروف سماجی و صحافتی شخصیت زاہد شریف کا فری میڈیکل سنٹرکا دورہ

معروف سماجی و صحافتی شخصیت اور صدر گلف زون انٹرنیشنل جنرل کونسل آف پاکستان زاہد شریف نے سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب میں قائم فری میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ الریاض کے تعاون سے مریضوں کے فری چیک اپ اور فری ادویات اور فری لیب ٹیسٹ کی سہولتوں کو سراہا. انھوں نےکہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایمبیسی ریاض اپنے ہم وطنوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے. جتنی تیزی سے لوگوں کے مسائل اب حل ہو رہے ہیں اس کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی جس کے لئے ہم سفیر پاکستان اور ویلفیئر ونگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.انھوں نے ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹر بدرجمیل اور نرس شہانہ پاشا سے ملاقات کی اور ان کے مریضوں کے ساتھ احسن رویہ کو بے حد سراہا جو صرف جذبہ خدمت حلق سے سرشار ہوکر بلا معاوضہ اپنا کام سرانجام دے رہے تھے. ڈاکٹر ریاض خواجہ اور ڈاکٹر اسد اللہ رومی جو کہ اس تنظیم کے صدر ہیں عرصہ دراز سے نہ صرف فری میڈیکل سینٹر چلا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ زاہد شریف نے مزید کہا کہ ہمارے مخیر حضرات پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ اس کام کو مزید بڑھا سکیں۔