مزید خبریں

چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم (مدینہ منورہ) کی جانب سے عشائیہ

چئیرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم (مدینہ المنورہ) احمد المدنی کی جانب سے تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ملک آعظم اورمعروف سماجی رہنما ارشد تبسم کے اعزاز میں مدینہ المنورہ کے مقامی ہوٹل میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز زعیم افضل عزیز کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم انجینئرمحمد افضل نے پیش کی۔
تقریب میں مدینہ المنورہ کمیونٹی کی کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد تبسم نے کہا کہ باشعور اوورسیز پاکستانیوں کو پریشان حال ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارتخانہ پاکستان کا دست و بازو بننا چاہئے۔مہمان خصوصی ملک آعظم نے احمد المدنی کا شکریہ ادا کیا اور انکی کمیونٹی کیلئے رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔ میاں افضل عزیز نے شرکاء تقریب کا فردا فردا شکریہ ادا کی۔ میزبان احمد المدنی نے پاکستانی حجاج کو مبارکباد دی اور ارشد تبسم کی مدینہ منورہ آمد پر بڑی گرم جوشی اور محبت بھرے جذبات سے ویلکم کیا۔تقریب کے اختتام پر حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حالات کی بہتری اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔