مزید خبریں

محمد ذیشان کی جانب سے القعوعیہ کے مقامی ہوٹل میں”عید ملن پارٹی”

سعودی عرب میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ” القعوعیہ ” ریجن کے صدر محمد ذیشان کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام القعوعیہ کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں فورم کے عہدیداروں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف سماجی اور صحافتی شخصیت زاہد شریف نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند ، مرکزی جنرل سیکرٹری ناظم علی، ملک عرفان علی، جبار حسین، شرافت علی، فیضان منور، عمیر ظفراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “عید ملن پارٹی” پردوستوں اور عزیزوں کا اکٹھا ہونا اور خوشیوں کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کو اجتماعی طورپر گزارنے سے بھائی چارہ، اخوت اور اپنائیت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
مہمان خصوصی ارشد تبسم نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کو جہاں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے وہیں پاکستانی ثقافت وتہذیب کو بھی فروغ ملتا ہے۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنے اخلاقی اقتدار اور قلم سے کمیونٹی کی بے مثال خدمت کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات کو بھی احسن انداز میں فروغ دے رہا ہے۔ ارشد تبسم نے پروقار عید ملن پارٹی کے اہتمام پر محمد ذیشان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر تقریب زاہد شریف نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم جس لگن محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہی ہے وہ قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے جس پر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے میزبان محمد ذیشان نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم دیارغیرمیں معیاری اورغیر جانبدار صحافت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی مثالی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ تمام حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر محمد ذیشان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔