مزید خبریں

مجلس پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف فلاحی تنظیم مجلس پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا پر وقار اہتمام کیا گیا جس میں ادبی مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے قائدین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عیدالاضحٰی کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی حال ہی میں جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ ترکی کا مطالعاتی دورہ کرنے والے ممبر اویس قاسم تلہ نے حاضرین کو عیدالاضحٰی کی مبارک دیتے ہوئے ترکی کی ترقی اور اس کے ثمرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مشترکہ مذہبی ثقافتی اور لسانی روابطہ پر مضبوطی سے قائم ہیں ساڑھے سات دہائیوں میں دونوں فریق ہر طرح کی تبدیلیوں کے مقابلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ترکی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو معاشی گرداب اور معاشی بحران سے نکالا جا سکے انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی تاریخی اور مثالی ہے رجب طيب اردگان ایک ویثرنری لیڈر ہے ترکی نے رجب طیب اردگان کی قیادت میں زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے جو ان کی ایمانداری اور عوام سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اویس قاسم تلہ نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس لیے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے سے پاکستان کو بہترین ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے تہوار کسی بھی تہذیب کا حسن ہوتے ہیں عید ملن خوشی اور محبت کے جذبوں کے فروغ کی عکاسی ہے رانا عبدالراوف نے مزید کہا کہ قربانی کے جانور کے ساتھ اپنی انا تکبر غرور بھی قربان کرکے عید الاضحی کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکتا ہے تقریب میں رانا عمر فاروق ، قاضی اسحاق میمن ، ملک راشد پرویز اعوان ، عارف شیخ ، راجہ یعقوب ، مخدوم امین تاجر ، زاہد شریف ، ذیشان قاضی ، طلحہ ظہیر اور دیگر کمیونٹی افراد نے بھی شرکت کی اور عید ملن پارٹی کا اہتمام کرنے پر مجلس پاکستان کے تمام عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا۔