مزید خبریں

جھڈو ،مشتعل کارکنوں نے اسٹیشن روڈ پر قائم پٹھان کا ہوٹل بند کرادیا

جھڈو(نمائندہ جسارت)نوجوان بلال کاکا کے قتل کے خلاف قوم پرست تنظیموں نے احتجاج کیااور قافلوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا،قوم پرست تنظیموں کے کارکنوں نے بائی پاس روڑ سے ٹائون کمیٹی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور مین شاہر اہ پر ایک گھنٹے تک دھرنا بھی دیا،مشتعل ہجوم نے پٹھان برادری کے اسٹیشن روڑ پر قائم ایک ہوٹل کوزبر دستی بند کروادیاجس کے بعدپولیس سیکورٹی فراہم کرنے کے بعد ہوٹل کو کھول دیاگیا،احتجاج سے جسقم،قومی عوامی تحریک،ایس ٹی پی کے رہنمائوں اشفاق لغاری،دیشی نیاز کھوسو،عباس کھوسو ،شاہد کلوئی،قادر بھمبھرواورنعیم کھوسو سمیت دیگر رہنمائوں نے کہاکہ سندھ دھرتی پر قابضین کی جانب سے سندھیوں کاخون ناحق بہایا جارہاہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بلال کاکا کا ناحق خون بہایا گیا،جس کے خلاف سندھ کا بچہ بچہ مشتعل ہے۔