مزید خبریں

میرپورخاص، بجلی کے ستائے ہوئے شہریوں کا جیسکو کیخلاف احتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)بجلی کے ستائے ٹاٹا مل اور بھانسنگھ آباد کے رہاشیوں کا پریس کلب پر حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہمارے علاقے میں ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہے کوئی نہیں بنا رہا ہے گرمی سے علاقہ مکینوں کا برا حال ہے پانی گھرمیں ختم ہوچکا ہے ،علاقہ مکین۔ تفصیلات کے مطابق ٹاٹامل ہیرآباد کے درجنوں رہاشیوں نے میرپورخاص پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہمارے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب پڑا ہوا ہے عید بھی بغیر بجلی کے گزری حیسکو شکایتی سیل میں شکایت درج کروائی مگر اب تک کوئی نہیں آیا ہمارے گھروں میں پینے کا پانی تک ختم ہوچکا گھروں میں بچے خواتین اور بزرگ اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سے جلد ہمارے علاقے کا ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جائے۔دوسری جانب میرپورخاص کے بیشتر علاقے تاحال بارش وغلاظت گندگی میں ڈوبے ہوئے ہیں مساجد کے باہر گندا پانی کھڑا رہنے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے خواتین و بچے گھروں میں قید۔تفصیلات کے مطابق بارش اور عید الاضحی کے ختم ہونے کے باوجود چاکی پارہ ، سومرا پاڑہ ، پاک کالونی ،اقبالنگر ، ڈھولن آباد سمیت دیگر علاقوں میں تاحال بارش کا پانی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا پریشانی کا سامنا کرناپڑا رہا ہے غلاظت کی وجہ سے تعفن اُٹھا رہا ہے گند ا پانی جمع رہنے سے ایک جانب لوگ بیمار ہورہے ہیں تو دوسری جانب لوگوں کا آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کرائی جارہی ہے مگر اب بھی کئی پسماند علاقے گندے پانی اور غلاظت کے ڈھیر میں اٹھے ہوئے ہیں ان علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے علاقوں پر بھی نظر کرم کی جائے۔