مزید خبریں

حیدرآباد،میرپوخاص روٹ پر چلنے والی گاڑیوں پر نئے ٹول ٹیکس

 

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن کے اعلامیہ کے مطابق ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص روٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں پر نئے ٹول ٹیکس ریٹ مقرر کیے گئے ہیں جس کے مطابق ٹریکٹر 80 روپے، ٹریکٹر آف ڈفرنٹ ایکسل 275 روپے، ٹریکٹر ٹرالی اینڈ 3 ایکسل ٹرکس 395 روپے، بڑی بس 395 روپے، منی بس 275 روپے، کار 85 روپے لانگ وہیکل 4،5،6 ایکسل 515 روپے، 2 ایکسل ٹرک 395 روپے، ٹنڈو جام کے رہائشی انٹرپوائنٹ سے حیدر آباد ٹول پلازہ (صرف کار کیٹیگری) 15روپے جب کے تھری ویلرز سے 55 روپے وصول کیے جائیں گے اس کے ساتھ ٹول گیٹ کے 5 کلو میٹر حاجی عمر، ڈیتھا، عثمان شاہ، راہوکی، سلطان آباد کی آبادی تک ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ آرمڈ فورسز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں ٹیول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔