مزید خبریں

مزید بارش سے نمٹنے کیلیے انتظامات مکمل ہیں ،جہانزیب بابر

کھپرو (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کھپرو کے انتظامات مکمل جیسا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ دوسرا اسپیل برساتی سسٹم آنے والا ہے انڈیا سے جو 14 تاریخ کے بعد سندھ کے اکثر شہروں میں جس میں تھرپارکر ،عمر کوٹ ،کھپرو، بدین اورکراچی میں بادل جم کر برسیں گے۔ اس حوالے سے کھپرو میونسپل کمیٹی نے اپنا کام جاری رکھا اور احتیاطی تدابیر اپنائی بڑے نالے کی صفائی بھی کرا دی گئی سی ایم او جھانزیب بابر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ دوسرا اسپیل برساتی سسٹم آنے والا ہے انڈیا سے جو 14 تاریخ کے بعد سندھ کے اکثر شہروں میں جس میں تھرپارکر، عمر کوٹ ،کھپرو ،بدین اور کراچی میں بادل جم کر برسیں گے۔ اس حوالے سے کھپرو میونسپل کمیٹی نے اپنا کام جاری رکھا اور احتیاطی تدابیر اپنائی گئی بڑے نالے کی صفائی بھی کرا دی اور ڈسپوزل کی موٹر بھی تیار ہے شہر سے پانی نکالنے کے لیے سی ایم او جہانزیب بابر کا کہنا تھا ہم نے اپنا کام کیا ہے اور شہر میں 24گھنٹے ہم موجود ہیں اور ہماری ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے جبکہ ایم این اے شازیہ عطا مری کی خاص ہدایت ہے کھپرو شہر سے شکایت نہیں آنی چاہیے جو بھی عوام کو دشواری ہے فوری طور پر حل کی جائے جبکہ سی ایم او جہانزیب بابر سے کھپرو کے عوام بھی خوش ہیں پہلا افسر ہے جو اپنے دفتر میں ہر وقت عوام کے لیے موجود رہتا ہے اورعوام کی خدمت کرتا ہے۔