مزید خبریں

سکھرمیونسپل کارپوریشن نے بارش سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیارکرلی

 

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر میونسپل کارپوریشن نے بارشوں کے نئے سلسلے سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے اپنے دفتر میں افسران، انجینئرز سمیت متعلقہ عملے کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں بارشوں کے نئے سلسلے سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی بنائی گئی، رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ساتھ ہی صفائی کا عمل بھی شروع کروادیا گیا تاکہ سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے میٹنگ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مشینری و موٹروں کو فعال رکھا جائے جبکہ سکر مشینیں و موجود جدید وہیکلز بھی تیار رکھی جائیں تاکہ جن علاقوں میں نکاسی کا مسئلہ درپیش ہو وہاں فوری طور پر مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کروائی جاسکے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں، عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے میونسپل کمشنر نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے باعث تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں لہذا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے بصورت دیگر سخت ایکشن ہوگا۔