مزید خبریں

سکھر،بارش کا تیسرا اسپیل شروع

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر میں بارشوں کا تیسرا اسپیل شروع، تیز ہواؤں کا راج ، جمعرات کے روز سکھر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلتی رہیں اور بارش ہوئی ،ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم نہایت خوشگوار ہو گیا، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی ، لوگوں نے تفریح گاہوں باغات لب مہران ، بے نظیر پارک کا رخ کیا، بچوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔