مزید خبریں

ٹنڈو جام: الیکشن مہم چلا نے کیلیے پی پی امریکا کے نائب صدر آگئے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ایک یوسی میں پیپلز پارٹی کے حق میں بھائی الیکشن مہم چلا نے کے لیے امریکا سے پاکستان آگئے اور دوسرے حلقے میں پیپلزپارٹی کے سامنے بھائی آزاد پینل کی صورت میں الیکشن لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی امریکا کے نائب صدر آفتاب میمن پاکستان پہنچے ہیں اور یوسی 65 میں پیپلزپارٹی کے لیے بلدیاتی الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔ آفتاب میمن نے کہا کہ 24 جولائی تیر کا دن ہے پیپلز پارٹی ہی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوگی جبکہ یوسی 66 میں آفتاب میمن کے بھائی نعیم میمن پیپلز پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد پینل بنا کر کھڑے ہوئے ہیں ۔نعیم میمن کا کہنا ہے کہ وہ بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے جب کہ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب میمن امریکا سے پاکستان اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے آئے ہیں اور وہ نعیم میمن کو پیپلز پارٹی کے پینل کے حق میں انہیں بٹھا دیں گے ۔یو سی 63 میں پیپلز پارٹی کے کونسلراسلم راجپوت کا کہنا ہے کہ وہ بلا مقابلہکامیاب ہو گئے ہیں ان کے سامنے مقابلہ کرنے والے رائو علی بہادر ان کے حق میں سنی تحریک تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ تسلیم راجپوت کے کہنے پر دستبرادر ہو گئے ہیں۔