مزید خبریں

ٹنڈوآدم،محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی ،نالوں کی صفائی نہ ہوسکی

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت) مون سون کی بارش کے پیش نظرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کے باعث شہر کے ڈسپوزلوں و نالوں کی صفائی نہ ہوسکی، شہر سمیت نشیبی علاقوں کا ڈوبنے کا خدشہ۔ سماجی و سول سوسائٹی کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث بیشتر شہروں میں سیلاب جیسی صورتحال دیکھتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کے ڈسپوزلوں اور نالوں کی صفائی نہیں کی جا سکی بارش کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں واقع جوہر آباد ڈسپوزل، لیبر کالونی ڈسپوزل، محلہ الہیار گوٹھ، ٹنڈوالہیار ڈسپوزلوں سمیت شہر کے مرکزی برساتی نالوں، گٹروں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے باعث شہر کے کھنڈو روڈ،لیاقت روڈ، کالی روڈ، ٹنڈوالہیار روڈ، محلہ الہیار گوٹھ ،کھڈپاڑہ، لیبرکالونی، بنگلہ روڈ، جوہرآباد، اسٹیشن چوک سمیت نشیبی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، رابطہ کرنے پر چیف سینٹر ی انسپکٹر حمید بلوچ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔ سماجی تنظیموں اور سول سائٹی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کے باعث شہر کے ڈسپوزلوں، نالوں، گٹروں اور نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے سماجی تنظیموں و سول سوسائٹی نے حکام سے نوٹس لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔