مزید خبریں

کندھکوٹ:بلال کاکا کے قتل کیخلاف جیے سندھ محاذ کا احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں افغانی پٹھان ہوٹل مالک اور مزدوروں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے بلال کاکا کے کے واقعے کیخلاف جیئے سندھ محاذ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے کامریڈ عباس باجکانی، سلطان نندوانی، وسیم سندھی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین شہر کے مین روڈ لائبریری چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں بلال کاکا کے خون سے انصاف کرو ملزمان کو گرفتار کرو غیروں کو سندھ سے نکالو سندھیوں کا قتل وعام بند کرو کی سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ افغانی پٹھانوں نے سندھ میں آ کر کاروبار کرنے کے بجائے بدمعاشی غنڈہ گردی شروع کردی جس کا ثبوت حیدرآباد واقعہ ہے۔