مزید خبریں

سجاول: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں تعیناتی چیلنج سے کم نہیں، امجد علی جوکھیو

سجاول (نمائندہ جسارت) نئے تعینات ہونے والے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل امجد علی جوکھیو نے کہا ہے کہ پرنسپل کی پوسٹ کسی چیلنج سے کم نہیں۔امجد علی جوکھیو نے پرنسپل کا چارج سنبھالنے کے بعد نان ٹیچنگ اسٹاف سے میٹنگ کرکے کہا کہ سب سے پہلے کالج کی تعلیم، حاضری کو بہتر بنانے کے ساتھ کالج طلبا کے لیے ڈریس لازمی ہوگا ،چپراسی کو اپنے ڈریسنگ کے ساتھ کالج کی صفائی کا خیال رکھنا ہوگا ،میرا خواب ہے کہ سجاول ڈگری کالج کو سندھ کے بہترین کالج میں شامل کرائوں۔