مزید خبریں

ٹنڈوجام:پانی کی موٹر چوری کرنے والا اور مین پوری فروش گرفتار

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پولیس نے پانی کی موٹر چوری کرنے والا اور مین پوری فروش گرفتار کر لیے چوروں سے چوری کا مال بر آمد، مین پوری سے بھری بوریاں قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی واحد علی شاہ اور ایس ایچ او کاشف گاڈھئی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے چوکیدرار رمضان کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان سرفراز جمالی اور احسان خانزادہ کو گرفتار کرکے پانی کی موٹر بر آمد کرلی جبکہ معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوجام میں پانی کی موٹروں کی چوری میں بھی یہ گروہ ملوث ہے۔ دوسری کارروائی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈوجام میں 200 بوریوں میں مین پوری سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم صدام حسین جمالی حسین بخش لاشاری کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ ڈی ایس پی واحد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام اور اس کے گردنواح کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔