مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: بلد یاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے میں سر گر میاں عروج پر

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع ٹنڈوالہیار کی 26یونین کائونسل اور 3 ٹائون کمیٹیز پر 780 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلد یاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے کی سر گر میاں عروج پر سیاسی جماعتوں سمیت امید واروں کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کو تیز کر دیا اور آزاد امید واروں کو ایک دوسرے کے حق میں دستبردار کر انے کے لیے بھی جوڑ توڑ شروع ہے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلیے کل اور جنرل کو نسل میں 780 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں کل 243 امیدوار مدِ مقابل ہیں، جبکہ کل ابھی تک 27امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلعی ممبر اور کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے 23وارڈ پر کل ابھی تک میدان میں ، واضح رہے ٹنڈوالہیار کی ایک ٹائون کمیٹی سنجر چانگ میں مکمل پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو چکا ہے جہاں الیکشن نہیں ہو گا جبکہ یوسی کارومارو شریف میں چیئرمین و وائس چیئر مین اور ایک جنر ل کو نسلر بھی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکا ہے جبکہ بلامقابلہ کامیاب ہونے والے 27 اُمیدواروں میں سے 26 اُمیدوار پی پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہو ئے ہیں اور ایک جمعیت علما اسلام ف کا بھی جنرل کونسلر بلامقابلے کامیاب ہو چکا ہے۔