مزید خبریں

حیدرآباد:تحریک لبیک کی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ریلی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے تحت بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اللہ والا چوک ہیرآباد تا گھمن آباد یوسی 17 تک موٹر سائیکل ریلی بعنوان نظام مصطفی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور پاور شو کیا اس موقع پر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے ضلعی نائب امیر حافظ ذیشان ربانی و دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری امن پسند پالیسی کو بزدلی نہ سمجھا جائے اگر زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ایک امن پسند تحریک ہے اور ہمارے قائدین نے ہمیشہ کارکنان کو صبر و برداشت کا کا درس دیا ہے گھمن آباد میں پیپلز پارٹی کے دہشت کردوں کی جانب سے ہمارے امیدوار پر بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت ہے عوام نے جن عناصر کو مسترد کر چکی ہے اور اب تحریک لبیک کو اپنی اُمنگوں کا محور بنا چکی ہے یہ بات مسترد شدہ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن، ایس ایس پی حیدرآباد اور دیگر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدواران اور کارکنان کو آزاد فضاء میں الیکشن مہم چلانے کے لیے ماحول کو سازگار بنایا جائے اور اُمیدواران کو حراساں کرنے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔