مزید خبریں

حیدرآباد: بلاول کاکا کے قتل کیخلاف پورھیت مزاحمت تحریک کا مظاہرہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد کے واد ھو واہ روڈ پر گزشتہ روز ہوٹل پر ہونے والے جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے نوجوان بلاول کاکا کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں سزا دلانے کے لیے پورھیت مزاحمت تحریک حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے تنظیم کے رہنماؤں مسرور شاہ، جامی چانڈیو، نثار لغاری، امجد رند،اعجاز چھلگری اور امتیاز چھلگری سمیت دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ایک منظم انداز اور سازش کے تحت سندھ میں تارکین وطن کو آباد کرکے سندھیوں کو اپنی دھرتی پرہی اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوان بلاول کا ایک پٹھان کے ہاتھوں قتل انفرادی واقعہ نہیں بلکہ غیروں کی آبادکاری کی لہر ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ نوجوان بلاول کا کا کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مقتول نوجوان کے خون سے انصاف کیا جائے دوسری صورت میں سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔