مزید خبریں

حیدرآباد :اسلام قبول کرکے شادی کرنے والوںکاتحفظ کیلیے احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جان محمد کی رہائشی اور ہندو مذہب تبدیل کرنے کے بعد اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عالیہ انصاری نے اپنے شوہر بلاول انصاری کے ہمراہ اپنے تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے ہندو مذہب تبدیل کر کے دین اسلام قبول کیا ہے اور اسلام قبول کرنے سے پہلے میرا نام ارتھی تھا اور مذہب تبدیل کرنے کے بعد میں نے بلاول انصاری سے پسند کی شادی کی ہے اور اپنا نام عالیہ رکھا ہے جس پر میرے عزیز اور رشتہ دار مشتعل ہو کر مجھے اور میرے شوہر کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ میرے شوہر اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف میرے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مجھے کسی نے بھی اغوا نہیں کیا ہے اور میں نے اپنی مرضی سے گھر سے نکل کربلاول انصاری کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ ہمیں قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مجھے اور میرے شوہر کو آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے۔