مزید خبریں

نظام بدلنے کی ضرورت ہے،جی ڈی اے رہنما

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو کے بلدیاتی انتخابات میں سخت معرکہ ۔ چہرے نہیں نظام بدلنے اور عملی کام کرنے کی ضرورت ہے جس اُمیدوار نے اپنے وارڈ میں ترقیاتی کام نہیں کرائے، وہ دوسرے وارڈ میں کیا کام کرائے گا، عوام ہر صورت میں تبدیلی چا ہتے ہیں۔ فقیر حق نواز برہمانی تفصیلات کے مطابق جامشورو میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بڑے پُر زور اور پُر عزم طریقے سے جاری ہیں۔ جامشورو میں پیپلز پارٹی، جی ڈی اے، جامشورو اتحاد، جمعیت علماء اِسلام اور آزاد اُمیدوار کمر کَس کر اِنتخابی میدان میں اُترے ہیں، جو اپنے اپنے ووٹروں کو اپنے اوصاف بتا کر اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران جی ڈی اے فنکشنل لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری فقیر حق نواز برہمانی نے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چہرے نہیں نظام بدلنے اور عملی کام کرنے کی ضرورت ہے،پیپلز پار ٹی اِس دفعہ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہوئے چہرے بدل کرنئے اُمیدواروں کو میدان میں لائی ہے ،جبکہ جامشورو کے عوام ان کی گز شتہ کارکردگی سے سخت نالاں ہوگئے ہیں،اور وہ ہر صورت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا گزشتہ الیکشن سال 2018 کے دورا ن جامشورو اتحاد کے رہنما ڈاکٹر سکندر شورو نے مسلم لیگ فنکشنل جامشورو سے تعاون مانگا تھا ،اوراُس کے عیوض اِس سال 2022کے بلدیاتی الیکشن میں اُنہو ں نے مسلم لیگ فنکشنل جامشورو کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،لیکن اب ڈاکٹر سکندر شورو اپنے وعدے سے مُکر گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا 7نمبر وارڈ میں اُن کے اُمیدوار نے اپنے وارڈ نمبر 1میں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کرائے ، حالا نکہ واٹر سپلائی اسکیم اور سیوریج سسٹم منظور شدہ اسکیمیں وہ کہاں گئیں؟اُنہوں نے کہا وہ اب 7نمبر وارڈ میں کیا کام کرائے گا ، جبکہ علاقہ مکیں بھی اِس سے نالاں ہیں، اُس کو جامشورو اتحاد کی جانب سے کس کارکردگی کی بُنیاد پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہمارے اُمید و اروں کو بااَثر شخصیات کی جا نب سے الیکشن میں دستبردار ہونے کے لیے سخت دباؤ ڈالا جارہا ہے ، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ اُنہو ں نے کہا ہمارا منشور جامشو ر و کے عوام کو مشکلات سے نکالنا اور اُنہیں بِلاتفریق بنیادی سہولیات بہم پہچانا ہے ۔اُنہوں نے کہا عالمی شہرت کا حامل شہر جامشورو میںاور کوٹر ی میں ایک ہی نااہل ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ کوجامشورو اور کوٹری میںتعینات کیا ہوا ہے،جس کی بادشاہت سے علاقے سخت تباہی کے کنار ے پہنچ گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہمارے پلیٹ فارم کے اُمیدوار نوجوان باہمت اور تعلیم یافتہ ہیںجن میں عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے۔ اُنہوں نے کہا آج کے عوام میں شعور آگیا ہے، وہ اب آزمائے لوگوںکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور اپنا قیمتی ووٹ ایماندار اور مخلص جی ڈی اے نمائندوں کو کامیاب بنا کرجامشورو کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔