مزید خبریں

حیدرآباد:انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکل امتھانات کھٹائی میں پڑ گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈحیدرآباد کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے آج(جمعرات )کو ہونے والے پرٹیکیکل بورڈز انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کھٹائی میں پڑگئے،رات گئے تک درجنوں سینٹرز کے اساتذہ اورمنتظمین کو پریکٹیکل کے امتحانی کاپیاں ودیگر میٹریل فراہم نہیں کیاجاسکا،ناظم امتحانات پر امتحانی میٹریل کی طباعت واسٹیشنری کی خریداری میں مبینہ بھاری کمیشن کی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیراہتمام آج سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے لیکن رات گئے تک درجنوں سینٹرزکے مقررکئے گئے استاتذہ اوردیگر عملے کو پریکٹیکل کاپیاں ودیگر اسٹیشنری فراہم نہیں کی جاسکی، سیکڑوں اساتذہ عید سے قبل سے بورڈآفس کے چکر لگارہے ہیں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انہیں عید کے چوتھے روز سامان فراہمی کر دیاجائے گا،سندھ بھر کے تمام بورڈزمیں سیکرٹری بورڈکی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ ناظم امتحانات کو مٹیریل فراہم کرے مگر تعلیمی بورڈصوبے کا واحد بورڈ ہے جس میں قوائد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ اختیارات کو کنٹرولر کو سونپے گئے ہیں ،گزشتہ سال تعلیمی بورڈحیدرآباد نے سیکنڈری اورانٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانی پرچے بورڈکے اندرقائم پریس میں چھاپے تھے لیکن اس بار دانستہ طور پر بروقت ان پرچوں کی طباعت اورتیاری کے لیے کاغذ ودیگر میٹریل بروقت نہ خریدکر ٹائم کی کمی کا جواز بناکر امتحانی پرچوں کی طباعت کو کام سے باہر سے کرایاگیا ہے جس میںلاکھوں روپے بھاری کمیشن وصول کیا گیا ہے۔ذمے دارذرائع کاکہنا کہ مذکورہ طباعت صرف فرضی طور پر ایک فرم کو دی گئی تھی لیکن درحقیقت تمام معاملات مبینہ طورپر کنٹرول امتحانات نے خود طے کیے ہیں تمام دیگر صوبے کے تمام بورڈز کے مقابلے میں کئی سوگناہ زائد میں ان پرچوں کی طباعت کے عمل کو مکمل کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، اوران پرچوں کی طباعت کے بلوں کو بھی عید سے ایک روز قبل منظورکرکے بھاری رقم کی حصہ بانٹی کی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے ہونے والے پریکٹیکل کے لیے ٹھیکیداروں نے سابقہ بلوں کی عدم ادائیگی پر کسی بھی طرح کا میٹریل بورڈکو فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث بورڈ افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، جبکہ اساتذہ ودیگر عملے رات گئے تک میٹریکل کی فراہمی کے لیے بورڈمیں موجود تھا، ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے تعلیمی بورڈمیں جاری بدترین کرپشن،قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں، غیرقانونی تعیناتیوں سے پردہ اٹھایا جائے گا اوراس سلسلے میں اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کیا جارہا ہے۔