مزید خبریں

ٹنڈو آدم:تنظیم اساتذہ کاکراچی وسطی کے صدر کے انتقال پر تعزیت

ٹنڈو آدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر سید عریف اللہ سیفی ، نائب صدر عبدالغفور انصاری ، سیکرٹری جہانگیر اقبال ،جوائنٹ سیکرٹری فرید احمد انصاری ، انچارج ہائر سیکنڈری و کالجز، پر وفیسراحمدبلال غوری اراکین تنظیم عبدالستار انصاری ،غلام مصطفی ملوکانی، ریاض احمد ، مظفرعلی چہلم ،محمد حنیف شمس ،محفوظ احمد اوردیگر اراکین تنظیم نے اپنے مشترکہ بیان میں تنظیم اساتذہ کراچی ضلع وسطی کے صدر شفیق الرحمن عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی شفیق ، مہربان اورہمدرد انسان ہونے کے ساتھ قابل منتظم ،رہبر اور مربی بھی تھے مرحوم نہ صرف تعلیمی میدان میں اپنا مقام رکھتے تھے بلکہ سماجی میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہوں نے تعلیمی وسماجی میدان میں بڑی خدمات انجام دی ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم شفیق الرحمن عثمانی تنظیم کا اثاثہ تھے تنظیم کے رہنما ؤں اور اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔