مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: سلاطین ہوٹل واقعے کیخلاف جیئے سندھ کا احتجاج

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) حیدر آباد سلاطین ہو ٹل واقعے کے بعد سند ھ بھر میں قوم پرست تنظیم جیئے سند ھ کے کارکنا ن کی جانب سے سند ھ میں افغانی پٹھانوں کے خلاف سڑ کوں پر نکل کر آنے کے بعد چھوٹے بڑے شہروں میں افغانی پٹھانوں کے کاروبار کو بند کر ایا گیا جس کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار میں پٹھان برادری کے کاروبار کو بند کر وایا گیا اور تنظیم کے کارکنا ن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جبکہ دوسری جانب سندھ بھر کی طر ح ٹنڈوالہیار میں بھی پو لیس اور رینجر ز کے دستے ہائی الرٹ ہو گئے اور شہر کا امن قائم رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے مشتر کہ طور پر فلیگ مارچ کیا ۔فلیگ مارچ میں پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی سٹی عبدالقادر میمن نے کی۔پولیس اور رینجرز فلیگ مارچ نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقادر میمن نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں لسانی فسادات کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔