مزید خبریں

بدین : ذوالفقار مرزا نے انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں

بدین (نمائندہ جسارت) جی ڈی اے رہنما سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین میں انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں، بدین میں خواجہ کمیونٹی کے معزز شخصیت غلام حسنین آزاد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب گزشتہ 2 سال سے یہ افواہیں اڑائی جا رہی ہیں کہ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی سے صلح کرلی ہے لیکن ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ ان افواہوں سے انہیں مزید فائدہ حاصل ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ زندہ ہیں تب تک زرداری ٹولے سے صلح کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ضلع بدین میں اگر پانی کی تقسیم ایمانداری سے کرے تو کسی کو ملازمت کے لیے دھکے کھانے کی ضروت نہیں پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر مخالفین کہتے ہیں کہ میرا تعلق بدین سے نہیں ہے لیکن اگر عوام خدمت کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان پیپلزپارٹی کی ضلع بدین کی پوری قیادت ایک طرف اور میری خدمت ایک طرف شمار کی جائے گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب بدین آیا تھا تب میں کنگال بھی نہیں تھا اور منشیات کا کاروبار بھی نہیں کرتا تھا لیکن یہاں کے لیڈران کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے کہ کون کس حالت میں تھا اور منشیات کا کاروبار کرکے کون کہاں تک پہنچا ہے، بدین ضلع اور خصوصن ٹنڈوباگو تحصیل میں تھر کے اربابوں کی مداخلت کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے پاس میرے خلاف یہ آخری حربہ تھا جو انہوں نے جنرل الیکشن سے قبل ہی استعمال کرلیا ہے جبکہ ٹنڈوباگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دو دڑے بن چکے ہیں جن میں ایک دھڑے کا شمار شریفوں میں کیا جاتا ہے اور دوسرا بدمعاش دھڑا حاوی ہونا چاہتا ہے۔