مزید خبریں

مٹیاری:بین الصوبائی ڈکیتی گروہ کے 3 ملزمان گرفتار،8 موٹرسائیکل برآمد

مٹیاری (نمائندہ جسارت)ہالا پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیتی گروہ کے 3 ملزمان گرفتار،8 موٹرسائیکل برآمد ،مقدمہ درج،پولیس کارروائی پر متاثرین کی جانب سے خوشی کا اظہار۔ پولیس افسران کو پیسوں کے ہار پہنائے گئے۔ڈی ایس پی ہالا صغیر کی نگرانی میں ہالا پولیس نے تھانے دار امام الدین شاہانی ،عثمان سہتو کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے بین الصوبائی ڈکیتی گروہ کے 3 ملزمان میں پنھوں چنڈ، پنھل کھوسو،الطاف شاہ کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائیل فون برآمدکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرالیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کارروائی پر موٹرسائیکل ملنے پر متاثرین مالکان میں عبداللہ بھنبھرو،غلام مصطفا خاصخیلی،ذاکر شر دیگروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہالا پولیس افسران کو پیسوں کے ہار پہناکر انہیں خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہالاپولیس کو بہتر کارروائی کرکے عوام کو تحفظ دینے کا مستقل کردار اداکرناچاہیے۔