مزید خبریں

منتخب ہو کر مسائل حل کرائیں گے،طاہر اُسامہ، عبدالحمید شیخ

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے آزاد اُمیدوار جنرل کونسلر طاہر اسامہ اور عبدالحمید شیخ نے کہا ہے ہم منتخب ہو کر ٹنڈوجام کی عوام کے مسائل حل کرائیں گے۔ یہ بات انہوں نے یوسی 65 اور 64 میں عوام سے رابطے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل جب ہی حل ہوں گے جب عوام کے صحیح نمائندے منتخب ہو کر ایوانوں میں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 24 جولائی کو عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم ٹنڈوجام کے مسائل کو جانتے ہیں ان پر بھر پور آواز اُٹھائیں گے اور انہیں حل کرنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 24 جولائی کو عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ٹنڈوجام کو بدلنا ہے یا اسی طرح مسائل کا شکار یوکر زندگی گزارنی ہے۔