مزید خبریں

کندھکوٹ: گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹوں سے متجاوز

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)شہر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 سے 22 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔ شہر کو گیس کی سپلائی کرنے والے والو جان بوجھ کر بند کر دیے گئے ہیں تا کہ شہری پریشان ہوں۔ گھریلو خواتین ازیت میں مبتلا شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ عید پر بھی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری تھا گیس کی بندش کا دورانیہ 20 سے 22 گھنٹے سے تجاوز کر گیا گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔ گیس بند ہونے کی وجہ سے کھانا پکانا بھی دشوار ہو گیا۔ تصویر میں شہر کو گیس سپلائی کرنے والے والو جان بوجھ کربند پڑے ہیں جیسے شہری ہریشان ہوں۔ شہریوں کو گھروں میں آئے مہمانوں کی مہمان نوازی کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں استاد خادم حسین بلوچ،ظہور احمد اعوان، اصغر علی سومرو، طالب حسین چنہ غلام مصطفی چنہ حاجی ولی محمد بنگوار،مولا بخش لاشاری، محمد صدیق اعوان اور دیگرنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلی عید تھی جس پر محکمہ گیس کی جانب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کو عروج پر رکھا ہوا تھا۔ گھر میں کھانا بھی نہیں پکا سکتے جس کی وجہ سے ہمیں مجبور ہوکر ہوٹلوں کا رُخ کرنا پڑ رہا ہے۔