مزید خبریں

کندھکوٹ:جنید بکھرانی تاحال بازیاب نہ ہوسکا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)تنگوانی کے علاقے مدرسہ محلہ سے اغوا کیا معصوم بچہ جنید بکھرانی تاحال بازیاب نہ ہوسکا، کشمور میں بھی بچے کی بازیابی کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کی کال پر مقامی رہنما زمان دایو، غلام عباس دایو، اللہ بچایو شیخ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاگیا اور مغوی بچے کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ کشمور ضلع بھر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے، آئے روز چوری، ڈکیتی واغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کشمو رپولیس امن ومان کی صورتحال بہتر کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے، کشمور ضلع میں ایس ایس پی مقرر نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بھی کرائم بڑھ گئے ہیں، کشمور ضلع کی پولیس تنگوانی کے مدرسہ محلہ سے اغوا کے کیے معصوم بچے کو بازیاب نہ کرواسکی ہے، پولیس نے کئی وعدے کیے لیکن سب وعدے و ڈیڈ لائن گزر گئی ہے۔ ہم ایس ایس پی شکارپور تنویر احمدتنیو و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کا نوٹس لے کر بچے کو فوری بازیاب کروایا جائے۔