مزید خبریں

میرواہ گورچانی :سرکاری اسکول کی بلڈنگ زمیں بوس ہونے کا خطرہ

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت )گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی بلڈنگ زمیں بوس ہونے کا خطرہ،حالیہ تباہ کن برسات اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت و لا پرواہی کے باعث گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کی بلڈنگ مکمل طور پر زیر آب آ گئی۔کچھ برسات کا پانی جمع تو دوسری جانب واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کے تالابوں سے پانی رس رس کر اسکول میں جمع ہو رہا ہے اسکول کا گراؤنڈ جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے اگر اسکول سے برساتی پانی کی نکاسی نہ کی گئی تو کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والی بلڈنگ زمیں بوس ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ شہریوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے گزارش ہے کہ گھمبیر صورتحال کا فوری نوٹس لے کر نکاسی آب اور اسکول کی عمارت زمیں بوس ہونے سے بچایا جائے۔