مزید خبریں

آئین میں تمام مکاتب فکر کے حقوق یکساں ہیں‘رانا ثنااللہ

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق تمام مکاتب فکر کے حقوق یکساں ہیں اور حکومت ان کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک فقہ جعفریہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے سیکرٹری تعلقات عامہ حسن کاظمی کی قیادت میں وفاقی وزیر داخلہ اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی و آئینی حقوق کی ادائیگی سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا،جس میں تحریری طور پر سفارشات و تجاویز پیش کی گئیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت جونیجو موسوی معاہدے پر عمل کرے۔ وفدنے شدت پسندی، تکفیریت، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔