مزید خبریں

کراچی ‘ بھارتی طیارہ اگلی پرواز کے لیے ان فٹ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں موجود بھارتی طیارہ اگلی پرواز کے لیے ان فٹ قرار، متبادل پرواز پہنچ گئی۔پی آئی اے کے انجینئر نے طیارے کا معائنہ کیا اور اگلی پرواز کے لیے کلیئر نہیں کیا، جس کے بعد متبادل انتظام کیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی9911 ممبئی سے کراچی پہنچی ۔ یہ بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے 138 مسافروں کو دبئی لیکر جائے گا۔ خیال رہے کہ بھارتی ائرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے گزشتہ صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ پی آئی اے کے انجینئر نے بھارتی طیارے کے کاک پٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نے طیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن نے طیارے کی مرمت بھارتی انجینئر سے کرانے کا کہا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہہ پہر کو کراچی ائرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا تھا، جو اب متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔