مزید خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے اجلاس 22 جولائی کو طلب

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اجلاس 22 جولائی کو طلب کرلیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے دستخط کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔