مزید خبریں

وزیراعظم کی بی این پی کو لاپتا افراد معاملے پر قومی اسمبلی میں بل لانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو لاپتا افراد کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل لانے کی یقین دہانی کرا دی، نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 3 رکنی وفد سے ملاقات کی اور لاپتا افراد کے معاملے میں وزیر اعظم سے اقدامات کا مطالبہ کیا، وفد نے وزیراعظم پر واضح کیا کہ لاپتا افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر جلد قانون سازی چاہتے ہیں، جس پر شہبازشریف نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مشاورت کے بعد بل تیار کرکے قومی اسمبلی میں لایا جائیگا۔