مزید خبریں

سعودی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل
محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔