مزید خبریں

معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو سہولیات فراہم کرینگے،وزیراعظم

اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز+آئی این پی +اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ٹویٹر پر بیان میں ان کا کہنا تھاکہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر
اعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول زرداری اس دورے کے دوران فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شہر قائد کے لیے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا دورہ بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آج بدھ کو2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوںگے ۔دورہ قطر کے دوران وہ قطری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم دورہ قطر کے دوران ایل این جی کے نئے معاہدے کی بات کریں گے اور حکومت کی جانب سے نئے معاہدے میں کچھ شرائط نرم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔اسکے علاوہ اس دورے میں قطر سے انریجز ٹرمنل کی کی تعمیر پر بھی بات کی جائے گی ۔مزید برآں منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کارگل جنگ کے ہیرو کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کو23ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے،کرنل شیر خان شہید نے دشمن کی گولیوں کی بوچھاڑ میں اہم پوزیشن کلیئر کرنے کے لیے اپنی جوانوں کی قیادت کی، کارگل کے پہاڑوں نے بہادری کا ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔