مزید خبریں

بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.91 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے  آئی ایم ایف  کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی، بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری منظوری کرلی‘ بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کاکہنا تھا کہ پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسے کا ہے، یکم جولائی سے بجلی 3
روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی‘ یکم اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی، اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف مزید91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا، نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔