مزید خبریں

محنت کریں‘ حسد نہ کریں ‘ تحریک انصاف کے خط پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ پنجاب حکومت کا اقدام عدالتوں میں چیلنج کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا میںناداروں کو مفت بجلی دیں، خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہواہے؟، محنت کریں، حسد نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ میںکیا۔مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے پر سخت تنقیدکی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کا اقدام عدالتوں میں لے جانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔