مزید خبریں

سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج بروزبدھ کے ہوگا ،پولنگ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے نور الحق قریشی امیدوار ہیں ،کریم خواجہ پیپلز پارٹی کے کورنگ امیدوار ( آذاد امیدوار) ہیں۔اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر اور تحریک انصاف کے نورالحق قریشی کے مابین ہوگا۔ارکان اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے ،ایوان میں اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس 99 ووٹرز ہیں ، تحریک انصاف کے پاس 30 ووٹرز ہیں، تحریک انصاف کے چار ارکان منحرف ہو چکے ہیں،ایم کیو ایم کے 21 ارکان، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی 3 اور ایم ایم اے کا ایک رکن ہے۔علاوہ ازیںسندھ میں سینٹ کی نشست پرتحریک انصاف نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پرتحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی آج بدھ کو سینٹ کی نشست کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے اورسندھ اسمبلی نہیں جائیں گے۔ سینیٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے ڈاکٹرسکندرمیندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پرنئے سینیٹرکے انتخاب کے لیے آج بدھ کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔