مزید خبریں

پی ٹی آئی کوپارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کے قومی اسمبلی میں موجود کسی بھی رکن کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دی گئی حالانکہ ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود انہیں بلایا ہی نہیں گیا دوسری طرف سینیٹ میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر وسیم شہزاد کو دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے بائیکاٹ کیا اور اس طرح تحریک انصاف کی پارلیمانی نمائندگی اجلاس میں نہیں تھی تاہم اسپیکر کی خصوصی دعوت پر صدراور وزیر اعظم آزادکشمیر نے شرکت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ نہیں آئے ۔ منگل کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس نے کہا کہ عمران خان کی اجازت سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا ہوں،ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی طبیعت ناساز ہو اس لیے اجلاس میں نہ آئے ہوں۔