مزید خبریں

سود کی حمایت کرنے والے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں،ابوالخیر زبیر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حکومت کی طرف سے سودی نظام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں کی جانے والی اپیل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی رو سے سود کوجاری رکھنے والا اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کر رہا ہے ،اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کر کے کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا بلکہ اللہ کی پکڑ میں آجاتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ1992ءمیں بھی شرعی عدالت نے ملک سے سود کو ختم کرنے کا فیصلہ دیا تھا ۔ اس وقت بھی نواز شریف کی حکومت تھی جس نے اس حکم پر عمل نہیں کیا اور سودکو مسلسل جاری رکھا جس کے باعث وہ اللہ کی پکڑ میں آئے اور حکومت بھی ان سے چھن گئی اور پورا خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا آج پی ڈی ایم کی حکومت ہے جس میں شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمن ،پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی بھی حکومت میں شامل ہیں آج پھر دوبارہ شرعی عدالت نے سود ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور موجودہ حکومت سود کو جاری رکھنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیلیں کرکے اللہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے اور اپنے پچھلے انجام سے سبق حاصل نہیں کررہی با لخصوص مولانا فضل الرحمن ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے داعی ہیں ان کی حکومت میں سود کو جاری رکھنے کا الزام انتہائی افسوسناک اور انکے ماننے والوں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔