مزید خبریں

حیدرآباد: سول اسپتال میں 2موٹرسائیکل چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال میں 2موٹرسائیکل چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے، درگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، ٹنڈوجام سے شراب فروش گرفتاراورسپرہائی پر مویشی کا بیوپاری لٹ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق حیدرآباد سول اسپتال حیدرآباد میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دو چوروں کو لوگوں نے پکڑ کر درگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔علاوہ ازیں ٹنڈوجام پولیس نے نور شاہ قبرستان کے قریب قائم کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مارتا ہوئے ایک ملزم منور عرف دادا راجپوت کوگرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا،ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ۔ ادھرسپر ہائی وے موٹر وے کے ذریعے حیدرآباد سے کراچی مویشی منڈی جانے والے بیوپاری کو لوٹ لیا ،ملزمان اسلحہ کے زور پر 23 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔