مزید خبریں

شرجیل میمن کی حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر صدر لالا رحمان سموں، جنرل سیکرٹری حمید رحمان، نائب صدر ساجد خانزادہ ، جوائنٹ سیکرٹری سردار خان، خازن فہیم ببر سمیت گورننگ باڈی کے نومنتخب اراکین علی حسن ، خالد کھوکھر ، جے پرکاش مورانی ، حسین خان ، اقبال ملاح ، ارشاد چنا ، فاضل چنا اور دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب سندھ کا دوسرا بڑا پریس کلب ہے ، جس نے جمہوریت کے استحکام کے لئے موثر آواز بلند کی ہے اور عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی حیدرآباد پریس کلب کی شاندار روایات کو جاری رکھیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی بہتری کیلےے پالیساں بنائی ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی ہدایات ہیں کہ صحافیوں اور میڈیا کے اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں تاکہ اظہار آزادی کو تحفظ فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ صحافیوں کو لائف انشورنس کی سہولت دینے پر کام کر رہا ہے ، جلد اس کا آغاز کردیا جائے گا۔