مزید خبریں

حیدرآباد:سول سوسائٹی ٹرانجینڈر کمیونٹی کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی ٹرانجینڈر کمیونٹی حیدرآباد کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں‘ پانی کی کمی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نازش فاطمہ‘ شہزادی بھرگڑی‘ ساجن پنہور‘ نازیہ بھٹی دیگر نے کہاکہ ملک میں مہنگائی نے عام کا جینا محال کردیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ‘ پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور زراعت وپینے کے لیے پانی کی کمی ہے جیسے مسائل عوام کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کے عوام کو خون کے آنسوں رلادیا ہے ،مہنگائی کے باعث غریب کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے معصوم بچے بلبلا رہے ہیں جبکہ حکمران عیاشیوں میں مست ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے مسائل حل کرکے عوام کو سہولیات اور شہری حقوق دیے جائیں۔