مزید خبریں

خیرپور: پیپلزپارٹی کے نومنتخب یوسی چیئرمین کے اعزاز میں تقریب

خیرپور(نمائندہ جسارت)یوسی گجو میں علاقے کے سیاسی شخصیت وڈیرو انور علی سمنگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے نومنتخب یوسی چیئرمین مبین سمنگ، وائس چیئرمین محمد صالح کٹوہر،کونسلر عادل خشک، کونسلر غلام علی کٹوہر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات وڈیرو عطا محمد سمنگ،وڈیرو اعجاز چنہ ، وڈیرو ملوک کٹوہر، وڈیرومختیار احمد ڈوگر،وڈیرو جمال الدین سمنگ، عمران چنہ ،امجد عباسی،واجد عباسی، انعام سمنگ، خادم سمنگ ،محرم سمنگ،بشیرسمنگ،عمران خشک، جاوید سمنگ،اشرف ابڑو،عاقل سمنگ، ساجن سمنگ ،دیدار پھلھپوٹہ ،نثار احمد،بلال بھٹی، شاہزیب قاصرو ،علی انجم عباسی ،بلال بھٹی ، ذوالفقار سمنگ ودیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب یوسی چیئرمین مبین سمنگ،محمد صالح کٹوہر،عادل خشک ،وڈیرو محمد انور سمنگ، وڈیرو ملوک کٹوہر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں یوسی گجو کی عوام نے جو ہم پراعتماد کرکے ذمہ داری دی ہیں انشااللہ ہم وہ ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں فنکشنل لیگ ودیگر جماعتوں کا وجود ختم ہوچکا اب ملک میں عوامی حکومت قائم ہو گی۔