مزید خبریں

حیدرآباد ،واسا ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلیے وفد کی ملاقاتیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے وفد نے واسا ملازمین کی تنخواہوں پنشن کے علاوہ عرصہ دراز سے قلیل تنخواہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرنے اورماہانہ تنخواہ پنشن کا مسئلہ مستقیل طور پر حل کرنے کے لیے کی جانے والی پیشرفت کے متعلق ایچ ڈی ڈی جی اے اور ایم ڈی واسا سے الگ الگ ملاقات کی اور ایچ ڈی ڈی جی ڈی اے فواد غفار سومرو نے بھی واسا ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میرا عزم ہے کہ میں اپنے دور میں واسا کے ملازمین کے مسائل کو حل کرانے کی بھر پوری کوشش کروں گا تاکہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے اس کے بعد ایم ڈی واسا سے ملازمین کے مسائل پر تفصیلی میٹنگ کی ایم ڈی واسا انجم سعید نے کہا کہ میری بھر پور کوشش ہے کہ واسا ملازمین کے مسائل بالخصوص ماہانہ تنخواہ پنشن کی ادائیگی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے اور ریکوری میں بھی بہتری آئے تاکہ ملازمین کے مسائل حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عید الالضحیٰ سے پہلے ایک ماہ کی تنخواہ پنشن اور ادا کی جائے گی جس میں ملازمین کے مسائل میں کچھ کمی آئی گی۔ یونین کے وفد میں جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی، اعجاز حسین اشفاق علی اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔