مزید خبریں

ٹنڈوجام:انجینئر شاہد حسین پنھور 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کے پروجیکٹ ونگ اسسٹنٹ انجینئر شاہد حسین پنھور 56 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی ملازمین اساتذہ نے شرکت وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ڈاکٹر فتح محمد مری نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد پنھور ایک قابل محنتی اور باصلاحیت افسر تھے یونیورسٹی کے لیے ان کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاہم اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کی فیملی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض حسین سومرو نے بھی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی مرحوم کو ان کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔