مزید خبریں

کندھکوٹ:پل دھماکے سے گرنے سے 2 بچے نہر میں گر گئے

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھ کوٹ کے قریب بچوں کا مسجد جاتے وقت موسی اللہ باد نہر کا پل دھماکے سے گر گیا 2 بچے نہر میں گر گئے۔ علاقہ مکینوں نے پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نہر سے نکال لیا۔ کچھ سال قبل ناقص میٹریل سے پل کو بنایا گیا تھا پل گرنے کے باعث متعدد گائوں کے شہروں تنگوانی، کندھکوٹ، بگٹی کالونیوںو دیگر سے رابطہ کٹ گیا۔ علاقہ مکینوں کی زندگی مفلوج بن گئی۔ پل گرنے کے باعث اسکول کا مرمتی کام بھی بند پڑ گیا۔