مزید خبریں

حیدرآباد: کراچی کی رہائشی کا پسند کی شادی پر تحفظ کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ملیر15کی رہائشی طیبہ دختر علی مراد مگسی نے پریس کلب میں اپنے شوہر علی خان مگسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے علی خان سے شادی کی جس کے بعد والد علی مراد‘ بھائی علی محمد مگسی‘ بہنوئی نیاز مگسی جانی دشمن بنے ہوئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔