مزید خبریں

کندھکوٹ:مغوی کی بازیابی کیلیے سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور کے علاقہ کالونی 1 کے رہائشی مغوی محمد صادق لاشاری کی بازیابی کے لیے عیسیٰ لاشاری اور اسلم لاشاری کی سربراہی میں سیکڑوں افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ماہ قبل ڈاکوؤں نے ٹرکوں پر ریتی لادنے والے مزدور محمد صادق کو شکارپور ضلع کے تھانے ناپرکوٹ کی حدود سے اغوا کیا تھا۔ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم پور کے نزدیک بچائو بند کے مقام پر قائم پولیس چوکی ختم کی جائے۔ متعدد بار ایس ایس پی شکارپور سے ملنے کی کوشش کی لیکن ہر بار دھکے دے کر ایس ایس پی آفس سے نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغوی گھر کا واحد کمانے والا تھا روز دہاڑی کمانے والے کے گہر میں اس وقت فاقہ کشی ہے۔ ورثا کی جانب سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب مزدور محمد صادق لاشاری کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔